ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی طاقت نے ملک کو بنایا، ایک شخص ہندوستان نہیں چلاتا

کسانوں کی طاقت نے ملک کو بنایا، ایک شخص ہندوستان نہیں چلاتا

Sat, 01 Dec 2018 00:48:45    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسان تحریک میں پہنچے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان کے سامنے دو بڑے مسائل ہیں۔پہلا ہندوستان کے کسان کا مسئلہ تو دوسرا بے روزگار نوجوانوں کا مسئلہ۔یہاں کی حکومت 15 امیر لوگوں کے 15 ہزار کروڑ روپے معاف کر دیتی ہے لیکن کسانوں کی طرف توجہ نہیں دیتی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ اگر امیروں کا قرضہ معاف ہو سکتا ہے تو کسانوں کا کیوں نہیں معاف ہوسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ مودی حکومت کو نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے دوستوں کو 3,500 کروڑ روپے دے سکتے ہو تو کسانوں کا قرضہ معاف کرکے بھی دینا ہوگا۔تمام پارٹیوں کے لیڈروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہم کسانوں اور نوجوانوں کے لئے متحد ہوکر کھڑے رہیں گے اور اس کے لئے حکومت بدلنی پڑے گی تو وہ بھی بدل کر رکھ دیں گے۔ اسی درمیان راہل گاندھی نے انل امبانی کو بھی نشانہ بنایا۔راہل نے مزید کہا کہ ہم نے پانچ سال پہلے ہی کہا تھا جو حکومت کسانوں کو نظر انداز کرے گی، نوجوانوں کو پریشان کرے گی اس کو بدل کر دیا جائے گا۔ساتھ ہی کہا کہ اس ملک کو کوئی ایک شخص نہیں چلاتا ہے، ایک پارٹی نہیں چلاتی ہے بلکہ اس ملک کا کسان اور نوجوان مل کر چلاتے ہیں اور ہم سب ہندوستان کے کسانوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہیں۔


Share: